Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / بھٹکل کیخلاف الزامات کا یکم اگسٹ کوعدالت کا فیصلہ

بھٹکل کیخلاف الزامات کا یکم اگسٹ کوعدالت کا فیصلہ

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ یکم اگسٹ تک کے لئے محفوظ کردیا۔ یکم اگسٹ کو فیصلہ سنایا جائے گا کہ انڈین مجاہدین کے کارکن یاسین بھٹکل کو اُس کی علیحدہ علیحدہ دہشت گرد سرگرمیوں کے سلسلے میں قید کی سزا دی جائے یا بری کردیا جائے۔ بھٹکل کے خلاف 4 مقدمے ایک ساتھ زیردوران ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما نے اپنے فیصلے کو مقدمات کے سلسلے میں فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے اختتام پر محفوظ کردیا۔ بھٹکل اسداللہ اختر اور دیگر انڈین مجاہدین کارکنوں کا بااعتماد ساتھی ہے جنھیں دہشت گردی کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT