Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / بھگت سنگھ معاملہ کی سماعت کیلئے پاکستانی عدالت میں عرضداشت

بھگت سنگھ معاملہ کی سماعت کیلئے پاکستانی عدالت میں عرضداشت

لاہور ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت میں آج ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایک مکمل بنچ ہندوستان کے افسانوی مجاہد آزادی بھگت سنگھ پر عائد کئے گئے قتل کے الزام کی سماعت کرتے ہوئے یہ ثابت کرے کہ بھگت سنگھ اس معاملہ میں بے قصور اور معصوم تھے۔ یہ عرضداشت ایک ایسے وقت داخل کی گئی ہے جب مجاہد آزادی بھگت سنگھ کو برطانوی سامراج کے ذریعہ پھانسی دیئے جانے کے واقعہ کو 83 برس گذر چکے ہیں۔ بھگت سنگھ میموریل فاونڈیشن کے صدرنشین ایڈوکیٹ امتیاز راشد قریشی نے آج یہاں ہائیکورٹ میں عرضداشت کا ادخال کیا اور خواہش کی کہ اس معاملہ کی عاجلانہ سماعت کی جائے۔ عرضداشت میں انہوں نے استدلال پیش کیا کہ بھگت سنگھ ایک مجاہد آزادی تھے جنہوں نے غیرمنقسم ہندوستان کی آزادی کیلئے اپنی جان بھی نچھاور کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT