Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بھگت سنگھ کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

بھگت سنگھ کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مجاہدین آزادی بھگت سنگھ سکھدیو اور راج گرو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھدیو کو سلام کرتا ہوں ، جنہوں نے نسل در نسل حب الوطنی کے جذبہ کو سرشار کیا ۔ آج ہی کے دن مذکورہ مجاہدین آزادی کو لاہور سازش کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے سماج وادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک دانشور اور مفکر قرار دیا ۔
چھتیس گڑھ میں ہندی جرنلسٹ گرفتار
رائے پور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع دانتے واڑہ میں ایک جرنلسٹ کو سماجی میڈیا پر قابل اعتراض تبصرے پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ جس پر اپوزیشن کانگریس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور یہ الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی آواز کچل دینے کی کوشش میں ہے ۔ قومی ہندی اخبار سے وابستہ جرنلسٹ پربھات سنگھ کو بستر پولیس نے ضلع دانتے واڑہ سے 31 مارچ کو اٹھالیا تھا اور کل باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا اور جگدلپور عدالت میں پیش کرنے پر 15 یوم کیلئے جوڈیشیل ریمانڈ میں دیدیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT