Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بھگوان کا روپ دھارنے کا معاملہ : دھونی کیخلاف

بھگوان کا روپ دھارنے کا معاملہ : دھونی کیخلاف

فوجداری کارروائی سپریم کورٹ نے روک دی
نئی دہلی ، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی کو راحت میں سپریم کورٹ نے آج اُن کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی جبکہ ایک میگزین کے صفحہ اول پر خود کو لارڈ وشنو کے روپ میں پیش کرنے پر ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جسٹس پیناکی چندرا گھوس اور جسٹس آر کے اگروال کی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکمنامہ پر عمل آوری بھی روک دی، جس نے دھونی کے خلاف فوجداری کارروائی روک سے انکار کردیا تھا۔ بنچ نے دھونی کی عرضی اور اسی نوعیت کے مسئلے پر ایک دیگر پٹیشن کو یکجا کرتے ہوئے اُس شخص کو نوٹس بھی جاری کئے جس نے کرکٹر کے خلاف بنگلورو کی سماعتی عدالت میں فوجداری شکایت داخل کی تھی۔ دھونی نے مرافعہ داخل کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT