Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / بھگوت گیتا کو قومی کتاب قرار دینے بی جے پی کا مطالبہ

بھگوت گیتا کو قومی کتاب قرار دینے بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں بی جے پی کے ارکان نے ہندو دھرم کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کو’قومی کتاب‘ قرار دینے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ ( بی جے پی ) نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ ایک ایسے وقت جب ساری دنیا جہادی دہشت گردی سے پیداشدہ تشویش میںمبتلاہے‘بھگوت گیتا کی تعلیمات مزید افادیت بخش بن گئی ہیں‘‘ ۔ آدتیہ ناتھ نے کروکشیترا میں حالیہ منعقدہ بھگوت گیتا مہا آتسو کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں کہا کہ اس کتاب کی تعلیمات لافانی اقدار کا درس دیتی ہے اور انسانیت کی رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے خواہش کی کہ بھگوت گیتا کو اسکولی نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔ اُن کی اپیل کو بی جے پی کے متعدد ارکان کی تائید حاصل ہوئی جنہوں نے میزتھپ تھپا کر اس تجویز کا خیرمقدم کیا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ جو وقفہ وقفہ سے متنازعہ بیانات کی اجرائی کیلئے مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا کا سامنا کرتے رہے ہیں اس کتاب کی پُرزور حمایت کی ۔

TOPPOPULARRECENT