Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / بھگونت مان کو جواب دینے 28 جولائی تک مہلت

بھگونت مان کو جواب دینے 28 جولائی تک مہلت

نئی دہلی 25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھگونت مان کی جان سے پارلیمنٹ میں ویڈیو گرافی کی تحقیقات کرنے والی ایک کمیٹی نے بھگونت مان کو 28 جولائی تک وقت دیا ہے کہ وہ اپنے اقدام پر عائد کئے جانے والے الزامات کا جواب دیں ۔ کمیٹی نے اس مسئلہ پر ماہرین کی رائے بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں بھگونت مان سے کہا گیا تھا کہ وہ کل صبح تک اپنا جواب داخل کریں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ چونکہ مان نے جواب داخل کرنے کیلئے مزید تین دن کا وقت طلب کیا ہے ایسے میں ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ 28 جولائی تک اپنا جواب داخل کریں۔ ہم کسی بھی فیصلے پر پہونچنے سے قبل ان کے جواب کا مشاہدہ کرینگے ۔ آج اپنے پہلے اجلاس میں نو رکنی پیانل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کمشنر پولیس یا ان کے نمائندے اور جوائنٹ سکریٹری سکیوریٹی کامپلکس کی رائے بھی حاصل کریگا ۔ اس کمیٹی کے سربراہ بی جے پی رکن کرت سومیا ہیں۔ بھگونت سنگھ مان نے 21 جولائی کو پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ میں داخل ہوتے ہوئے یہاں ویڈیو گرافی کی تھی اور ایک 21 منٹ کا ویڈیو تیار کیا تھا ۔ اس میں پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ کے کچھ اندرونی مقامات کے مناظر اور مان کی رننگ کمنٹری بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT