Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / بھیلواڑہ جلوس کے دوران پرتشدد واقعات

بھیلواڑہ جلوس کے دوران پرتشدد واقعات

جئے پور ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر بھلیواڑہ اتوار کے دن کئی گھنٹوں تک کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا ۔ جب ایک مذہبی جلوس نکالنے کے دوران مختلف فرقوں کے دوگروہوں میں تصادم ہوگیا اور ایکدوسرے پر سنگباری کی گئی ۔ جب کہ بعض گاڑیوں کو نذر آتش بھی کردیا گیا ۔ ان واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس خصوص میں 4 کسیس درج کرتے ہوئے نقص امن و امان میں رخنہ پیدا کرنے کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ضلع میں اندرون 6 ماہ دوسری مرتبہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ جس کے باعث انتظامیہ کو امتناعی احکامات نافذ کرنے پڑے ۔ تاہم فریقین سے سلسلہ وار مشاورت کے بعد صورتحال قابو میں آئی ہے ۔ ایس ایچ او پرتاپ نگر مسٹر نونیت ویاس نے بتایا کہ دو گرہوں کے درمیان بعض اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ جس کا فائدہ اٹھا کر شرپسندوں نے موٹر سیکلوں کو نذر آتش اور کاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT