Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھیما ندی میںلاکھوںمچھلیاں ہلاک

بھیما ندی میںلاکھوںمچھلیاں ہلاک

گلبرگہ۔14فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تعلقہ شاہ پور کے موضع کمنور کندلی میں بھیما ندی کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوجانے کے سبب لاکھوںمچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں ۔ ان مچھلیوں کے ہلاک ہوجانے سے فضا میں زبردست تعفن پھیل گیا ہے ۔ اس تعفن کے سبب علاقہ کے ساکنان انسان اور مویشی دونوں پریشان ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ مچھلیوںکے ہلاک ہوجانے کے سبب مختلف بیماریوںکے جراثیم پھیل سکتے ہیں اور علاقہ کے ساکنا ن بیماریوں میںمبتلا ہوسکتے ہیں ۔ ندی میں تیرنے کے لئے جانے والے افراد کو مختلف جلدی امراض ہوسکتے ہیںاور ندی سے پانی پینے والے مویشیوں کو مختلف بیماریاںگھیر سکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT