Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بھینسوں کا غیرقانونی ذبیحہ ضلع شاملی میں ایک شخص گرفتار

بھینسوں کا غیرقانونی ذبیحہ ضلع شاملی میں ایک شخص گرفتار

مظفرنگر ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو اترپردیش کے ضلع شاملی میں بھینسوں کے غیرقانونی ذبیحہ میں اُس کے مبینہ رول پر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ عہدہ دار نے کہا کہ گزشتہ روز شاملی کے محلہ گلشن میں دھاوے کے دوران اس شخص کے مکان سے 13 بھینسیں ضبط کی گئیں۔ بعدازاں، اس شخص کے خلاف ایک کیس جانوروں پر ظلم کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت درج کرتے ہوئے اور اسے گرفتار کیا گیا۔ علحدہ واقعہ میں پولیس نے گزشتہ شام ضلع شاملی کے سکھیدا میں موضع تیسا کے ایک مکان سے گوشت ضبط کیا جو گائے کا ہونے کا شبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT