Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں ایس ایس سی کے6 امتحانی مراکز

بھینسہ میں ایس ایس سی کے6 امتحانی مراکز

بھینسہ۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز کے پیش نظر بھینسہ شہر میں 6 امتحانی مراکز اور موضع تماپور میں ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا۔ بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر سدانند نے صحافیوں کو بتایا کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز کے پیش نظر شہر میں 6 امتحانی مراکز جس میں گورنمنٹ جونیر کالج (چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر کش، گورنمنٹ آشرم ہائی اسکول (چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر امبا راؤ)، ضلع پریشد گرلز تلگو میڈیم ہائی اسکول (اے) پانڈری گلی (چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر اے دشرتھ)، ضلع پریشد گرلز اُردو میڈیم ہائی اسکول (بی) مارکٹ ایریا (چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر شہباز لطیف)، گورنمنٹ ہائی اسکول (چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر آسیہ بیگم) مراکز قائم کرنے چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسرس کا تقرر عمل میں لایا گیا جبکہ خانگی طور پر امتحانات لکھنے والے طلبہ کیلئے شہر کے مارکٹ علاقہ میں واقع گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول کو مرکز بناتے ہوئے چیف سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے ودیادھر کو تقرر کیا گیا اور بھینسہ رورل کیلئے موضع تماپور ضلع پریشد اسکول کو امتحانی مرکز قائم کرتے ہوئے جے دیانند کو چیف سپرنٹنڈنٹ منتخب کیا گیا۔ ایم ای او نے مزید بتایا کہ بھینسہ منڈل میں جملہ طلباء و طالبات 1,350 شرکت کریں گے، جس کیلئے امتحان مراکز پر تمام تر بنیادی سہولتوں کو مکمل کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT