Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں ایک ماہ سے بندر کی دہشت، کئی افراد زخمی

بھینسہ میں ایک ماہ سے بندر کی دہشت، کئی افراد زخمی

بھینسہ۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں گذشتہ ایک ماہ سے بندر کی دہشت پھیلی ہوئی ہے جس کے حملہ میں خواتین کے بشمول کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر میں تقریباً ایک ماہ سے شہر کی عوام پر وقفہ وقفہ سے حملہ کرتے ہوئے ایک بندر اپنی دہشت پھیلا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بندر پاگل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جنگل چھوڑ کر شہر میں داخل ہوگیا اور شہریوں پر حملہ کررہا ہے۔ مذکورہ بندر صبح کے اوقات میں شہر کے اہم راستوں پر موٹر سیکل سواروں کا پیچھا کرتے ہوئے موٹر سیکل پر بیٹھ کر ناخنوں کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے زخمی کررہا ہے اور پیدل  راہگیروں پر اچانک پیچھے سے حملہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔اس بندر کے حملے میں شہر کے مختلف محلوں کے خواتین کے بشمول کئی افراد زخمی ہوکر بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں انجکشن لگوارہے ہیں۔ شہر کی عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداران کو اس سلسلہ میں شکایت کی گئی ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ بندر آئے دن عوام پر حملے کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT