Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر راستہ روکو احتجاج

بھینسہ میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر راستہ روکو احتجاج

بھینسہ۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے وارڈ نمبر 15 اے پی نگر علاقہ کی عوام نے اپنے وارڈ کے بنیادی مسائل برقی، پانی، سڑکوں کی تعمیر اور نالیوں کی تعمیرنہ ہونے پر رکن بلدیہ وارڈ نمبر 15 کی عدم دلچسپی کہتے ہوئے بھینسہ ۔ نرمل قومی شاہراہ 61 نزد پاور ہاؤز کے قریب راستہ روکتے ہوئے احتجاج منظم کیا۔ جس میں وارڈ کی کثیر تعداد بشمول خواتین شامل تھیں۔ وارڈ نمبر 15کی عوام کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک نظام درہم برہم دیکھا گیا۔ جس کی اطلاع پاکر بھینسہ سب انسپکٹر عبدالنظیرمقام احتجاج پولیس جمعیت کے ہمراہ پہنچ گئے اور احتجاجیوں کو سمجھا کر احتجاج ختم کروایا۔ لیکن احتجاجیوں نے پولیس کے ہمراہ پاور ہاوز پہنچ کر بھینسہ برقی اے ای سرینواس سے بات چیت کی اور برقی کھمبوں کی تنصیب اور برقی تاروں کی درستگی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں احتجاجیوں نے شہر کے بس اسٹانڈ کے قریب تحصیل دفتر کے سامنے واقع نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 15 آنند جوندلے کے سرسوتی کلینک پہنچ کر کلینک کا گھیراؤ کیا اور نمائندہ کونسلر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سالہ عرصہ گذرنے پر بھی رکن بلدیہ کی عدم دلچسپی کے باعث وارڈ نمبر 15میں آج بھی کئی مسائل زیر التواء ہیں۔ ان احتجاجیوں کو سب انسپکٹر نے سمجھاکر کلینک سے ہٹادیا۔ لیکن بعد ازاں احتجاجیوں نے بھینسہ بلدیہ پہنچ کر کمشنر بلدیہ اے پربھاکر کو تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کروائی اور جلد از جلد مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدامات اپنانے کا پرزور مطالبہ کیا اور وارڈ نمبر 15 کو ترقیاتی وارڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر بلدیہ کمشنر نے ان مسائل کی جلد از جلد یکسوئی عمل میں لانے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT