Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

بھینسہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

بھینسہ۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف میں شام کے اوقات میں اچانک موسم میں تبدیلی دیکھی گئی۔ تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک مسلسل جاری تھا۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر کئی مکانوں کے چھت، دیواریں منہدم ہونے کی اطلاع ہے اور کئی مقامات کے درخت و برقی کھمبے بھی اکھڑ چکے ہیں۔ تیز ہواؤں و بارش کے ساتھ ساتھ بجلی کی چمک کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ جبکہ شہر کے بس اسٹانڈس کے علاقہ کی ایک دکان کی چھت پر بجلی گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں جھیلوں کا منظر پیش کررہی تھیں اور شہر کے نشیبی علاقوں کے مکانوں و دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور شہر کے نشیبی علاقے نالوں میں تبدیل دیکھے گئے۔ شہر  کے مارکٹ علاقہ میں موجود ڈی ایس پی دفتر میں موجود ایک درخت بھی تیز ہواؤں کی وجہ سے اکھڑ کر ایک ترکاری دکان پر گرگیا جو ترکاری دکان ڈی ایس پی دفتر کی دیوار سے متصل تھی۔ یہ درخت گرنے کی وجہ سے مارکٹ علاقہ میں کچھ وقت کیلئے ٹریفک نظام درہم برہم دیکھا گیا اور اس بارش کو بجلیوں کی وجہ سے بھینسہ کے قریبی موضع ٹاکلی میں دو بیل مرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT