Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں خاتون کی خود سوزی

بھینسہ میں خاتون کی خود سوزی

بھینسہ۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن لوکیشورم منڈل کے موضع پیری کی ایک خاتون نے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب لوکیشورم منڈل کے موضع پیر کی متوطن ٹی لکشمی عمر 30سال کا شوہر شیوراج جو گزشتہ ایک سال سے دوسرے وطن میں ملازمت کی غرض سے مقیم تھا اور تقریباً 20دن قبل چھٹی پر بیوی اور بچوں سے ملنے آیا اور آئندہ ملازمت کیلئے اسی وطن تین یا چار دن میں جانے کی تیاریوں میں مصروف تھا، اس اثناء میں اس کی بیوی لکشمی نے اپنے شوہر کو وطن سے باہر نہ جانے کیلئے اصرار کیا جس پر دونوں میں بحث و تکرار ہوئی ………  خود سوزی کرلی۔  شوہر کے دونوں ہاتھ اور پیر آگ سے متاثر ہوگئے۔ ان دونوں کو بذریعہ ایمبولنس 108 علاج کیلئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لکشمی کو صد فیصد جلا ہوا قرار دے کر نظام آباد علاج کیلئے منتقل کردیا۔ لیکن یہ راستے میںہی فوت ہوگئی۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا اور اس ضمن میں لوکیشورم اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیانند نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور کہا کہ شیوراج زیر علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

 

پرگی میں دینی گرمائی کلاسیس کا آغاز
پرگی۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی کشٹنا پور مدرسہ فیض القرآن میں 20اپریل سے گرمائی کلاسیس کا آغاز عمل میں آرہا ہے۔ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، سال بھر دنیا کی تعلیم میں مشغول رہنے والے مسلمان طلباء و طالبات کیلئے گرمائی تعطیلات بہت بڑی نعمت ہیں۔ ان تعطیلات سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے آراستہ کروائیں ، یہ بات مدرسہ فیض القرآن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT