Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں دلتوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

بھینسہ میں دلتوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
بھینسہ /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈیویژن و شہر میں گذشتہ چار یوم سے دلت طبقہ کے مختلف تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھینسہ ڈیویژن لوکیشورم منڈل کے موضع رائے پور کانڈلی میں موجود امبیڈکر مجسمہ کی بے حرمتی میں ملوث خاطیوں کے خلاف جلد از جلد تحقیقات کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ بھینسہ میں آج دلت طبقہ کی تمام تنظیموں سیاسی پارٹیوں اور عوام کے علاوہ بالخصوص خواتین نے کثیر تعداد میں ایک ریالی شہر کے سبھاش نگر سے نکالی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بھینسہ بس اسٹانڈ کے روبرو امبیڈکر مجسمہ پہنچی اور امبیڈکر مجسمہ کو دودھ سے نہالا یا گیا ۔ بعد ازاں یہ ریالی بھینسہ تحصیل دفتر کے روبرو پہونچ کر ایک احتجاجی راستہ روکو دھرنے میں تبدیل ہوگئی ۔ اس دھرنے کے دوران دلت طبقہ کی عوام کی جانب سے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور ملک میں ہو رہے دلتوں پر مظالم کے خلاف آوازیں بلند کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ۔ اس راستہ روکو دھرنے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں جانب کچھ وقت کیلئے گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئی ۔ بعد ازاں احتجاجیوں نے بھینسہ تحصیل دفتر پہونچ کر ڈپٹی تحصیلدار وینکٹ رمنا کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ جمعہ کی شب پیش آئے رائے پور کانڈلی واقعہ کے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہونچایا جائے ۔ علاوہ ازیں بھینسہ امبیڈکر بھون اراضی پر موجود ناجائز قابضین کو جلد از جلد برخواست کرنے کیلئے محکمہ ریونیو ٹھوس اقدامات اپنائے ۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد امبیڈکر بھون کی اراضی معاملہ کی یکسوئی عمل میں نہ لانے پر شہر میں دلت طبقہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا راستہ روکو اور بھوک ہڑتال جیسے مظاہرے شدت کے ساتھ کئے جائیں گے ۔ جس پر ڈپٹی تحصیلدار وینکٹ رمنا نے کہا کہ بھینسہ تحصیلدار کو اس معاملہ سے واقف کرواتے ہوئے جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سائیلو میسیکر صدر ایس سی فار ایس سی رائٹس ، دیوی داس ایڈوکیٹ بی ایس پی تعلقہ صدر بھیم چندرے رکن بلدیہ ، گنگادھر سابقہ کونسلر ، بھیم راؤ و دیگر نے ضلعی صدر مالاماناڈو ، وجئے لکشمن ، سدانند کے علاوہ عوام اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT