Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں رہزنوں کی دیدہ دلیری

بھینسہ میں رہزنوں کی دیدہ دلیری

ڈرائیور اور مالک کو زدوکوبی کے بعد بولیروگاڑی لے کر فرار
بھینسہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ شام بھینسہ ۔ کوبیر شاہراہ پر بھینسہ منڈل کے موضع لنگی کے قریب نامعلوم افراد کی چھ رکنی ٹولی نے مال سے بھری بلوروپک اپ گاڑی اور نقد رقم 65 ہزار روپئے لیکر گاڑی ڈرائیور اور مالک کو زدوکوب کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔ بھینسہ رورل سب انسپکٹر کے چندرشیکھر کے مطابق حیدرآباد سے ایک بولیرو گاڑی جس کا نمبر MH 30 AB 1427 میں دو افرراد گاڑی ڈرائیور محمد رفیق اور گاڑی کے مالک محمد لئیق نے ناریل اور دیگر اشیاء کا ذخیرہ لیکر بھینسہ۔ کوبیر سے ہوتے ہوئے مہاراشٹرا (ناندیڑ) روانہ ہورہے تھے لیکن بھینسہ شہر سے پانچ کیلو میٹر کی دوری پر واقع موضع لنگی کے قریب گذشتہ شام کے اوقات میں ایک کار میں سوار 6 افراد پر مشتمل نامعلوم ٹولی نے مال سے بھری بولیرو گاڑی کو روک کر اس میں موجود دو افراد کو زدوکوب کرتے ہوئے ان کے پاس موجود نقد رقم 65 ہزار روپئے اور مال سے بھری بولیرو گاڑی لیکر راہ فرار اختیار کرلی۔ بعدازاں زدوکوب و لٹے ہوئے متاثرہ دو افراد نے بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر چندرشیکھر کو تمام حالات سے واقف کروایا جس پر بھینسہ رورل پولیس نے مقام واقعہ پہنچ کر معائنہ کیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ اس طرح کا واقعہ جس میں گاڑی اور نقد رقم لیکر راہ فرار اختیار کرنا نامعلوم افراد کے ٹولی کا منصوبہ بند کارنامہ ہے۔ اس واقعہ کو لیکر شہر کی عوام میں کافی تجسس، خوف اور تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ موضع کوبیر اور بھینسہ شاہراہ پر عوام کی کثیر چہل پہل رہتی ہے لیکن اس طرح کا واقعہ ہر کسی کو سوچنے پر مجبور کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT