Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں سڑک حادثہ نوجوان ہلاک

بھینسہ میں سڑک حادثہ نوجوان ہلاک

بھینسہ ۔ 14؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل مستقر کا نوجوان شخص سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر کوبیر منڈل کے محمد جاوید عمر 34 سال اور محمد شفیع 25 سال موٹر سیکل پر کوبیر سے بھینسہ آر ہے تھے اسی اثناء میں موضع چونڈی اور سانگی کے درمیان سڑک پر ایک جنگلی خنزیر موٹر سیکل کے سامنے آگیا جس کی وجہ سے موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیاگیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے محمد جاوید کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے حالت کافی تشویشناک ہونے پر بغرض علاج نظام آباد منتقل کر دیا ۔ جہاں محمد جاوید کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں موجود ہے ۔ اس ضمن میں کوبیر پولیس نے ایک حادثہ کا کیس درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT