Friday , March 31 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں سڑک حادثہ نوجوان ہلاک

بھینسہ میں سڑک حادثہ نوجوان ہلاک

بھینسہ ۔ 12 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل میں آٹو اور موٹر سیکل کے درمیان سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں موٹر سیکل سوار نوجوان برسرموقع ہلاک گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کنٹالہ منڈل کے موضع امباکنٹی سے ایک آٹو مسافرین کو لیکر گولا مڑہ جا رہا تھا اور دوسری سمت سے موٹر سیکل سوار ایک پی 2753 خاندان  کے تین افراد سوریا ومشی رویندر ‘ سوریا ومشی سائیناتھ  اورسوریا ومشی رگھوناتھ اڑیلی جاترا سے  بھینسہ منڈل کے موضع گنڈلے گاؤں آ رہے تھے ۔ اسی اثناء میں کنٹالہ منڈل کے موضع امباکنٹی کے قریب آٹو اور موٹر سیکل میں زبردست تصادم پیش آیا جس میں موٹر سیکل سوار سوریا ومشی رگھوناتھ 29 سالہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دو افراد سائی ناتھ اور ویندر شدید زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کی اطلاع پا کر کنٹالہ سب انسپکٹر محمد یونس علی نے مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو بغرض علاج بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی علا ج کے بعد زخمی سائینا کو نظام آباد منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا کہ آٹو ڈرائیور حادثہ کے بعد راہ فرار اختیار کیا ۔ اس ضمن میں کنٹالہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT