Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں سڑک حادثہ کمسن طالب علم ہلاک

بھینسہ میں سڑک حادثہ کمسن طالب علم ہلاک

بھینسہ۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل کے موضع اولہ میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں معصوم طالب علم سید انس فوت ہوگیا۔ سید انس جو LKG کا طالب علم بتایا گیا ہے، صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے مکان کے قریب رفع حاجت کیلئے بیٹھا ہوا تھا۔ اسی اثناء میں ایک لاری ٹپر مورم بھری کنٹالہ جارہی تھی ۔ مستقر اولہ موضع میںلمبابی کے موڑ پر لاری ٹپر کو موڑنے کے دوران زخمی ہوگیا، جسے موضع کے عوام اور افراد خاندان نے فوراً بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی سید انس کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد منتقل کردیا لیکن انس زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور راستہ ہی میں فوت ہوگیا۔ اس حادثہ کی اطلاع پاکر کنٹالہ سب انسپکٹر محمد یونس علی نے نعش کا پنچ نامہ کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا اور اس ضمن میں سڑک حادثہ سے متعلق کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT