Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں طلبہ کی امن ریالی کا انعقاد

بھینسہ میں طلبہ کی امن ریالی کا انعقاد

بھینسہ /29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بینسہ شہر کے ایک تلگو میڈیم خانگی وجیتا اسکول کے انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی جانب سے امن ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ریالی کو شہر کے لائینس کلب کے صدر شیو کمار بچور اور سنجیو ریڈی کے جھنڈی دکھاتے ہوئے اسکول سے روانہ کیا ۔ یہ ریالی شہر کے مختلف علاقوں کسان گلی ، پورنا بازار ، برہمن گلی اور قاضی گلی سے ہوتے ہوئے واپس اسکول روانہ ہوگئی ۔ ریالی میں موجود طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں امن کے پیغام بھائی چارگی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ جیسے تحریروں کو مبنی پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو درگا نمرجن جلوس کے دوران چند شرپسند عناصر نے شہر کی پرامن منفاء کو مکدر کرنے کی ناکام کوشش کی تھی جس کی وجہ سے شہر کی عوام میں بے چینی اور خوف کا ماحول دیکھا جارہا تھا ۔ اس حالات کے پیش نظر وجیاتا اسکول کے انتظامیہ کی جانب سے اس امن ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT