Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں قتل کی واردات کا اہم ملزم گرفتار

بھینسہ میں قتل کی واردات کا اہم ملزم گرفتار

نظام آباد:19؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع عادل آباد کے بھینسہ میں ہوئے قتل کی سنسنی خیز واردات میں ملوث اہم قاتل کو نظام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے واضح رہے کہ 10؍ مئی کے روز بھینسہ میں 5افراد کا قتل ہوا تھا اس قتل میں ملوث 7 افرادفرار تھے اور پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات چل رہی تھی ۔ نظام آباد کے مضافاتی علاقہ میں قاتل پناہ لینے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گذشتہ چند دنوں سے تحقیقات کو جاری رکھا تھا۔ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث اہم قاتل کو گرفتار کیا ہے۔ اس بارے میں ٹائون ڈی ایس پی سے دریافت کرنے پر تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس اہم قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
وشوا پرساد نظام آباد کے نئے ایس پی مقرر
نظام آباد:19؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کیا تھا۔ان عہدیداروں نے ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی بھی شامل ہے۔ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس پی میدک کی حیثیت سے تقرر کیا ہے۔ایس پی نظام آباد کی حیثیت سے محبوب نگر ایس پی ویشوا پرساد کو نظام آباد ایس پی کی حیثیت مقرر کیا گیا ہے۔ نئے ایس پی کا تعلق ضلع میدک کے سدی پیٹ کے کنڈپاکا سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ 1996 بیاچ سے گروپ Iآفیسر ہے اور 2011ء میں انہیں آئی پی ایس کنفرمیشن کیا گیا تھا۔آئی پی ایس کی حیثیت سے ترقی حاصل ہونے کے بعد ایل بی نگر ڈی سی  پی اور 2014ء میں محبوب نگر ایس پی کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا یہ متحدہ آندھرا پردیش میں گنٹور، ورنگل، ویزاک میں بھی کام کرچکے ہیںاور ریاستی حکومت آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کرتے ہوئے من پسند عہدیداروں کو تقررکیا ہے اور وہ عنقریب اپنا جائزہ حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT