Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں لو لگنے سے ایک شخص فوت

بھینسہ میں لو لگنے سے ایک شخص فوت

بھینسہ ۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع  ایلیگاؤں کا ایک شخص لو لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ منڈل کے موضع ایلیگاؤں کے متوطن شیخ حیدر عمر 52سال روزگار طمانیت مزدوری کیا کرتا تھا اور حسب معمول کام کررہا تھاکہ اچانک دھوپ کی شدت کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی اور برسر موقع فوت ہوگیا۔ نعش کو بھینسہ ایریا ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس شخص کی موت کی وجہ دھوپ کی شدت اور سن اسٹروک بتائی۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس ضمن میں بھینسہ رورل اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرم خان نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے ایک کیس درج کیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھینسہ ڈیویژن میں گزشتہ ایک ہفتہ سے دھوپ کی شدت  میں مسلسل اضافہ کے باعث اب  تک چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔

محکمہ مال کا عہدیدار اے سی بی کے
جال میں پھنسنے کے بعد فرار
مہادیوپور۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتھنی آرڈی آو آفس کا سینئر اسسٹنٹ ایک زرعی مزدور سے پچاس ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کوٹیشور راؤ سینئر اسسٹنٹ ایک کسان گوپال راؤ سے پچاس ہزار روپئے طلب کررہا تھا ، گوپال راؤ نے اے سی بی کے عہدیداروں کو خبر دی۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی سوندر گوڑ نے کوٹیشور راؤ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کوٹیشور راؤ پر رشوت ستانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT