Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں پولیس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

بھینسہ میں پولیس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

بھینسہ۔/15جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ پولیس تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی مذہب کے تہواروں کے موقع پر عوام اپنے مذہبی تہواروں کو خوشی کے ساتھ آپسی بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے منائیں۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار تقریب سے خطاب کے دوران بھینسہ پانڈری گلی پولیس اسٹیشن میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بہت ہی بابرکت و احترام کا مہینہ ہے جس کے پیش نظر ضلع عادل آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرم جیت دگل کی ہدایت پر ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں شہر کے روزہ داروں اور عوام کیلئے دعوت افطار کا نظم رکھا جارہا ہے جس کے ذریعہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ اس دعوت افطار تقریب سے قبل شہر کے مدرسہ معہد الابرار کے متعلم حافظ محمد عبید نے رقت انگیز دعا کی اور بعد ازاں بھینسہ پولیس اسٹیشن میں ہی اسی متعلم حافظ نے نماز مغرب پڑھائی۔ اس دعوت افطار تقریب میں بھینسہ سرکل انسپکٹر اے رگھو، رورل سرکل انسپکٹر کے ونود، سب انسپکٹرس عبدالنظیر، اے مہیندر، تروپتی کے علاوہ پولیس عہدیداران عبدالسلیم اور شہر کے سیاسی قائدین شیخ منیر قریشی صدر ٹاؤن ٹی آر ایس اقلیتی سیل کے علاوہ شہر کے اردو، تلگو، الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندے اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT