Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

بھینسہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

بھینسہ۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں تعلیم کو عام کرتے ہوئے آنے والی نسل کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے مواضعات اور تعلقہ سطحوں پر تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ شہر کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی جدید عمارت کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول صدر معلمہ آسیہ بیگم اور انتظامی کمیٹی چیرمین شیخ عزیز قریشی نے اسکول کے مسائل کو رکن اسمبلی کے سامنے رکھتے ہوئے اسکول ہذا میں واٹر پلانٹ، میڈ ڈے میلس تیار کرنے کیلئے علحدہ کمرے اور مزید جدید کلاس رومس کے قیام کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے طلباء کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا اور مذکورہ اسکولی عمارت کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تقریباً 35 لاکھ روپئے منظور کرواتے ہوئے اس عمارت کو قائم کروانے پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس قائدین ٹی سرینواس، عبدالاحد، آنند راؤ جوندلے اور بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر سدانند کے علاوہ اسکول عملہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT