Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں ہنومان جینتی جلوس کا ا نعقاد

بھینسہ میں ہنومان جینتی جلوس کا ا نعقاد

پولیس کے معقول بندوبست کے باوجود متنازعہ گیت بجایا گیا
بھینسہ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں ہنومان جینتی اور جمعہ کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے وسیع تر صیانتی انتظام دیکھے گئے ۔ بھینشہ شہر میں گذشتہ روز ہی دیگر دوسرے مختلف مقامات سے مزید پولیس فورس کو طلب کرتے ہوئے تعینات کیا گیا تھا ۔ ڈی ایس پی بھینسہ اندے راملو و سرکل انسپکٹر رگھو کی نگرانی میں پولیس عہدیداران و پولیس جوان شہر میں گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ صبح سے ہی بھینسہ شہر میں پولیس طلایہ گردی میں شدت دیکھی گئی جبکہ وجرا گاڑی بھی طلایہ گردی میں دیکھی گئی ۔ جمعہ و ہنومان جینتی کے پیش نظر شہر کے حساس مقامات و مساجدوں اور دیگرمذہبی مقامات پر پولیس پیکٹس دیکھے گئے ۔ بھینسہ شہر کے قبل میں موجود مارکٹ ایریا کے ٹینٹ ہاوز لائین میں موجود ہنومان مندر میں صبح سے ہی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعہ متنازعہ گیت ( بنائیں گے مندر ) کو بار بار بجاتے ہوئے شر انگیزی کی کوشش کی گئی ۔ جبکہ اس مارکٹ علاقہ میں اقلیتوں کے بڑے پیمانے پر کاروبار ہے اور اقلیتی افراد کی چہل پہل زیادہ ہے ۔ جس کی وجہ سے اس مندر میں متنازعہ گیت کو بار بار بجاتے ہوئے اقلیتی افراد کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ اس ہنومان مندر سے بالکل متصل بھینسہ ڈی ایس پی دفتر موجود ہے ۔ اس کے باوجود اس متنازعہ گیت کو بجاتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ۔ بعد ازاں اس مارکٹ علاقہ کے اقلیتی نوجوانوں اور مقامی اقلیتی قائدین کی جانب سے اس کی اطلاع پولیس عہدیادروں کو دی گئی ۔ جس پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ہنومان مندر پہونچکر کارراوئی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کو ضبط کرلیا اور اس مندر کے اطراف پولیس تعینات کردی گئی ۔ اس طرح بھینشہ شہر میں آکثریتی طبقہ کی جانب سے ہنومان جینتی کے موقع پر منادر کے سامنے طعام ( بھوجن ) کا نظم کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT