Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بھینسہ ڈپو کے ڈرائیور محمد رفیع کو ’ٹاپ بس ڈرائیور‘ ایوارڈ

بھینسہ ڈپو کے ڈرائیور محمد رفیع کو ’ٹاپ بس ڈرائیور‘ ایوارڈ

حیدرآباد 9 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ آر ٹی سی کو انڈیا بس ایوارڈز سال 2017 میں تین ایوارڈ مہارت میں حاصل ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آئی ٹی سی کاتیہ میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈز حوالے کئے ۔ بھینسہ ڈپو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور محمد رفیع کو ’ ٹاپ بس ڈرائیور‘ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ وہ گذشتہ 33 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بہترین محفوظ ڈرائیونگ کیلئے یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے کال سنٹرس کے ذریعہ عوام کی رائے حاصل کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا اور مسافرین سے رائے حاصل کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT