Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ کی قدیم لائبریری کی عنقریب منتقلی

بھینسہ کی قدیم لائبریری کی عنقریب منتقلی

بھینسہ۔15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے کاٹن مارکٹ یارڈ احاطہ میں موجود قدیم لائبریری عمارت کا رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ اے ایم سی نمائندہ چیرمین سینو، زرعی مارکٹ عہدیدار سینو کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین شیخ عزیز قریشی، سید صابر، گوتم ینگلے، رامو، کرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ شہر کی لائبریری جو سلم علاقہ وارڈ نمبر 15 شہر سے آخری حصہ میں موجود ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور دیگر افراد کتابوں کے مطالعہ کیلئے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں، جس کے لئے لائبریری کو شہر کے قلب کاٹن یارڈ احاطہ میں موجود قدیم لائبریری عمارت میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام و طلباء و طالبات کو سہولتیں فراہم کرتے ہوئے لائبریری کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر بھینسہ لائبریرین منجولہ موجود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT