Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ کے مٹھائی کی دوکانات پر پولیس کے دھاوے ضروری دستاویزات اور مختلف اشیاء اور تیل کی جانچ

بھینسہ کے مٹھائی کی دوکانات پر پولیس کے دھاوے ضروری دستاویزات اور مختلف اشیاء اور تیل کی جانچ

بھینسہ ۔ /26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے بھینسہ شہر میں بڑے پیمانے پر مٹھائی گھروں، ہوٹلوں ، بیکریوں پر دھاوے کرتے ہوئے تنقیح کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مٹھائی گھروں اور مٹھائی تیار کئے جانے والے گوداموں پر بھینسہ ڈی ایس پی اندے راملو کی نگرانی میں سرکل انسپکٹر اے رگھو، رورل سرکل انسپکٹر کے ونود کے علاوہ سب انسپکٹر اے تروپتی و دیگر پولیس عملے نے تنقیح کی۔ تنقیح کے دوران مٹھائی گھر ے لائینس اور دیگر ضروری دستاویزات کے علاوہ مٹھائی کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء اور تیل کی مکمل جانچ کی اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی اندے راملو نے بتایا کہ شہر کے مارکٹ علاقہ ، کملا ٹاکیز علاقے، بس اسٹانڈ اور دیگر مقامات پر موجود بیکریوں، ہوٹلوں اور مٹھائی گھروں کی تنقیح کی گئی کیونکہ عوام کو مٹھائی میں ملاوٹ و ناکارہ اشیاء سے تیار ہونے والی مٹھائی حاصل نہ ہونے کیلئے یہ کارروائی کی جارہی ہے اور تنقیح کے دوران شہر کے 6 مٹھائی گھر، بیکری پر مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں بنگلور بیکری، دلی مٹھائی گھر، بالاجی سویٹ ہوم نرمل چوراستہ، کملا ٹاکیز کے علاوہ دیگر شامل ہیں کیونکہ مذکورہ مٹھائی گھروں میں لائیسنس و دیگر ضروری اسنادات کی عدم موجودگی اور مٹھائی کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء ادنی درجہ کی پائی گئی جس کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی ایس پی نے مٹھائی گھروں کے تمام مالکین کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اعلیٰ درجہ کی اشیاء سے تیار کردہ فروخت کی جائے اور مٹھائی میں کسی بھی قسم کی ناکارہ ادنی درجہ کی اشیاء کی ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT