Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / بھیونڈی میں دو منزلہ عمارت منہدم 2ہلاک اور 7کے پھنسے ہونے کا اندیشہ

بھیونڈی میں دو منزلہ عمارت منہدم 2ہلاک اور 7کے پھنسے ہونے کا اندیشہ

ٹھانے ،7اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں آج صبح ایک دو منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریباً سات افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ایک سینئر کارپوریشن افسرسنتوش کدم نے یواین آئی کو بتایا کہ کلیان روڈ پر ہنومان میکاڑی علاقے میں صبح آٹھ بجے ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں رہنے والے لوگ ملبے میں پھنس گئے ۔بھیونڈی کے تحصیل دار ویشالی لمباٹے نے یواین آئی کو بتایا کہ یہ عمارت خطرناک عمارتوں کی فہرست میں تھی ،عمارت بہت پرانی تھی اور لوگوں کو اسے خالی کرنے کا نوٹس بھی دیاگیا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی آفات راحت عملہ ٹھانے اور کلیان سے موقع پر پہنچ گیا اور ساتھ ہی مقامی فائر بریگیڈ اور آفات اور راحت اہلکار بھی موقع پر آگئے ۔فی الحال تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق سینئر افسران موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ٹھانے پولیس کنٹرول روم نے بتایا کہ پولیس راحت مہم میں مصروف ہے ۔حادثے سے متاثر ہ لوگوں کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT