Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / بھیونڈی کی عمارت میں آتشزدگی آگ بجھا کر 66 خاندان بچا لئے گئے

بھیونڈی کی عمارت میں آتشزدگی آگ بجھا کر 66 خاندان بچا لئے گئے

تھانے ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں بھیونڈی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتش فرو عملہ نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور عمارت میں پھنسے ہوئے تمام 66 خاندانوں کا محفوظ طور پر تخلیہ کروادیا۔ زیریں منزل پر برقی کرگھے کا کارخانہ قائم تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی جو پہلی منزل تک پھیل گئی جہاں دھاگے اور دیگر خام مال کا ذخیرہ تھا۔ 6 فائر انجنوں نے بچاؤ کارروائی کا 7.30 بجے صبح آغاز کیا۔ عمارت میں رہنے والے تمام خاندانوں کا تخلیہ کرواکر انہیں بچا لیا۔ آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ شاٹ سرکٹ قرار دیا گیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک فوجداری مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ لمبھاٹے نے کہا کہ عمارت غیرزرعی پرمٹ رکھتی تھیں اور یہاں پر حفاظت کے انتظامات بھی موجود تھے۔ ان کا معائنہ مجلس بلدیہ اور پولیس کے عہدیدار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT