Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بہادری ایوارڈ یافتگان کیلئے نئی ویب سائیٹ کا آغاز

بہادری ایوارڈ یافتگان کیلئے نئی ویب سائیٹ کا آغاز

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے بعد سے اب تک بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو خراج پیش کرنے آج ایک نئی ویب سائیٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس ویب سائیٹ پر بہادر مردو خواتین ‘ شہری و فوجی دونوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے مسلسل ٹوئیٹس میں ویب سائیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمارے ہیروز کو یاد کرنے جنہیں آزادی کے بعد سے اب تک بہادری ایوارڈملے ہوں ایک ویب سائیٹ شروع کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT