Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بہار، جھارکھنڈ میں دو جرنلسٹوں کو گولی مار دی گئی

بہار، جھارکھنڈ میں دو جرنلسٹوں کو گولی مار دی گئی

سیوان ؍ چترا ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ایک سینئر جرنلسٹ اور جھارکھنڈ میں ایک ٹی وی چیانل رپورٹر کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار دی، جس پر میڈیا والوں کے احتجاجوں کا سلسلہ چھڑ گیا اور کئی علاقوں میں بند منایا گیا۔ ہندی روزنامہ ’ہندوستان‘ کے سیوان ڈسٹرکٹ چیف 45 سالہ راجدیو رنجن کو شام میں ضلع سیوان میں ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ جھارکھنڈ میں پولیس نے کہا کہ نیوز چیانل کے جرنلسٹ 35 سالہ اکھلیش پرتاپ سنگھ کو کل شب گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ چیف منسٹر رگھوبر داس نے پولیس کو عاجلانہ کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT