Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / بہاری بمقابلہ باہری کا مسئلہ حل شتروگھن سنہا کا ردعمل

بہاری بمقابلہ باہری کا مسئلہ حل شتروگھن سنہا کا ردعمل

نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شتروگھن سنہا نے جنتادل (یو) اور آر جے ڈی کی کامیابی کو جمہوریت اور بہار کے عوام کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے ان نتائج نے بہاری بمقالہ باہری کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں سکیولر اتحاد کو سلیوٹ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکیں اور نوشتۂ دیوار پڑھیں۔ نتیش کمار کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT