Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / بہار آخری مرحلہ کے اسمبلی انتخابات، 60 فیصد رائے دہی

بہار آخری مرحلہ کے اسمبلی انتخابات، 60 فیصد رائے دہی

MADHEPURA, NOV 5 (UNI)- Voters line up to cast votes during fifth and last phase of Bihar elections in Madhepura on Thursday. UNI PHOTO-38U

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ کی پولنگ میں تقریباً 60 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کیا۔ مجموعی طور پر 56.80 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ کے بغیر رائے دہی کا عمل پرامن طور پر پورا ہوگیا۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر اومیش سنہا نے کہا کہ ریاست کے تمام 243 اسمبلی حلقوں کیلئے انتخابی عمل پورا ہوچکا ہے۔ اگرچیکہ آخری مرحلہ میں مجموعی رائے دہی 60 فیصد رہی ہے لیکن بہار میں 5 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کی مجموعی رائے دہی 56.80 فیصد رہی۔ ریاست میں یہ سب سے اعلیٰ اسمبلی انتخابات تھے۔ آج کی رائے دہی 9 اضلاع میں پھیلے ہوئے 57 حلقوں میں کی گئی۔ 12 اکٹوبر کو رائے دہی کا آغاز ہوا اور 8 نومبر اتوار کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات کے دوران تمام پانچ مرحلوں میں خاتون رائے دہندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مرد رائے دہندوں کا فیصد کم تھا۔ خاتون رائے دہندوں کی تعداد 59.92 فیصد تھی جبکہ مرد رائے دہندوں کی تعداد 54.07 فیصد رہی۔ پانچویں کی رائے دہی میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوتے ہی نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT