Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی سے جتن رام مانجھی مستعفی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر کی حیثیت سے منتخب

بہار اسمبلی سے جتن رام مانجھی مستعفی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر کی حیثیت سے منتخب

پٹنہ ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بہاراسمبلی انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔ انھیں ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم ) سیکولر کا صدر منتخب کیاگیا ہے۔ ریاستی لیجسلیٹر اسمبلی سے استعفیٰ کے فوری بعد انھوں نے اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ ایک ہوٹل میں ان کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے قومی نمائندوں کے اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر زراعت نریندر سنگھ نے مانجھی کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی اور وہ پارٹی کے قومی صدر کی حیثیت سے متفقہ طورپر منتخب کرلئے گئے ۔ ایچ اے ایم ( سیکولر) کے ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ جتن رام مانجھی کو صدر پارٹی منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اپنی سلجھی ہوئی تقریر میں سابق چیف منسٹر نے کہاکہ بہار میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں اور ان کی پارٹی اس تبدیلی سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرے گی ۔ انھوں نے پارٹی کے تمام رفقاء اور ورکرس سے کہا کہ این ڈی اے کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سخت محنت کریں۔ بہار میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ 243 رکنی اسمبلی کی میعاد 29 نومبر کو ختم ہورہی ہے ۔ مانجھی نے کہاکہ دیگر نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا اعتماد اقتدار کیلئے ذات پات کی سیاست میں ملوث ہے۔

TOPPOPULARRECENT