Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی میں اسکام کے خلاف ہنگامہ

بہار اسمبلی میں اسکام کے خلاف ہنگامہ

پٹنہ۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مبینہ بھاگلپور این جی او اسکام کی وجہ سے بہار قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے اجلاس آج دہل کر رہ گئے۔ اپوزیشن آر جے ڈی ارکان نے نعرہ بازی کی اور چیف منسٹر نتیش کمار و ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل کمار مودی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ایوان کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا سابق وزیر فینانس عبدالباری صدیقی نے اسپیکر وجئے کمار چودھری کی توجہ اپنی تحریک التواء پر مبذول کروائی اور زور دیا کہ وقفہ سوالات معطل کیا جائے۔ مطالبہ مسترد ہونے پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT