Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی میں وزیر صحت غصہ سے بے قابو بی جے پی رکن کے خلاف برہمی پر اعتراض

بہار اسمبلی میں وزیر صحت غصہ سے بے قابو بی جے پی رکن کے خلاف برہمی پر اعتراض

پٹنہ ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام): اپوزیشن بی جے پی نے آج ایک اور ضمنی سوال پوچھنے پر پارٹی کے رکن اسمبلی پر وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی چیخ و پکار کے خلاف اعتراض کیا  جب کہ وہ ایک اور رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ ایوان اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران وزیر صحت اسوقت برہم ہوگئے جب بی جے پی رکن اسمبلی وجئے سنہا نے ایک دوسرا ضمنی سوال کردیا ۔ وزیر موصوف اس وقت پرائمری ہیلت سنٹرس پر جے ڈی یو کے رکن ویریندر کمار سنگھ کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ مسٹر تیج پرتاپ یادو جو کہ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے فرزند ہیں بی جے پی رکن اسمبلی پریہ کہتے ہوئے برس پڑے کہ وہ بیجا مداخلت کررہے ہیں جب وہ دوسرے رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دے رہے ہیں ۔ دریں اثناء بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر نندکشور یادو نے شدید اعتراض کیا اور کہا کہ وزیر موصوف کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہر ایک رکن کو ضمنی سوال کرنے کا حق ہے ۔ جس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔اسپیکر اسمبلی وجئے چودھری نے وزیر صحت سے کہا کہ اس معاملہ پر وضاحت کریں جو کہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں آر جے ڈی اور کانگریس کے بعض ارکان نے تیج پرتاپ یادو کے حق میں اُٹھ کھڑے ہوگئے آر جے ڈی کے للت یادو اور کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر سدانند سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے نے کرسی صدارت کی اجازت کے بغیر سوال کیا ہے جو کہ قواعد کے خلاف ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT