Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی چناؤ کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

بہار اسمبلی چناؤ کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

پٹنہ ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج بہار اسمبلی کیلئے انتخابات کے پہلے مرحلہ کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جملہ 49 اسمبلی نشستیں 12 اکٹوبر کو پہلے مرحلہ میں انتخابات سے گذریں گی۔ اس مرحلہ کیلئے نامزدگیوں کے ادخال کیلئے آخری تاریخ 23 ستمبر ہے۔ آج نامزدگیوں کے افتتاحی دو نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ بہار میں اسمبلی انتخابات 12 اکٹوبر 5 نومبر کے درمیان سخت مسابقتی انتخابی سیاست کے ساتھ پانچ مرحلوں میں لڑے جائیں گے، جسے وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے کیلئے بڑی آزمائش سمجھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT