Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار اسمبلی کیلئے 24 مسلم ارکان منتخب

بہار اسمبلی کیلئے 24 مسلم ارکان منتخب

بی جے پی اور مجلس کا ایک بھی مسلم امیدوار منتخب نہ ہوسکا
حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) بہار اسمبلی انتخابات میں 24 مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جن میں 12 راشٹرجنتادل ، 6 کانگریس ، 5 جنتادل یونائٹیڈ کے علاوہ ایک سی پی آئی ایم ایل کے رکن اسمبلی شامل ہیں ۔ 243 رکنی اسمبلی میں 24 مسلم امیدواروں کی کامیابی کے اعتبار سے مجموعی طور پر 10 فیصد مسلم ارکان اسمبلی بہار کیلئے منتخب ہوئے ہیں جس میں راشٹراجنتادل سے تعلق رکھنے والے  جناب عبدالباری (علی نگر)  ، جناب محمد نواز عالم (آراء)، جناب عبدالسبحان (بسائی) ، جناب نعمت اللہ (بارولی) ، جناب فیاض عالم (بسوی) ، جناب محمد الیاس حسین (دہری) ، جناب فیصل الرحمن (ڈھاکہ) ، جناب فراز فاطمی (کیوٹی) ، جناب عبدالغفور (ماہسی) ، جناب شمیم احمد (نرکاٹیہ ) ، جناب اخترالاسلام شاہین (سمتی پور) ، جناب سید ابودوجانا (سرسانہ) شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ کانگریس کے منتخبہ مسلم ارکان اسمبلی میں جناب عبدالجلیل مستان (آمور) ، جناب عابدالرحمن (ارریا) ، جناب توصیف عالم (بہادر گنج) ، جناب شکیل احمد خان (قدوا) ، جناب آفاق عالم (قصبہ) کے علاوہ محمد جاوید عالم (کشن گنج) شامل ہیں ۔ جنتادل یونائیٹیڈ سے تعلق رکھنے والے 5 مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جن میں جناب سرفراز عالم (جوکی ہاٹ)، جناب مجاہد عالم (کوچہ دمن) ، جناب نوشاد عالم (ٹھاکرگنج) ، جناب شرف الدین (شیوہار) ، جناب خورشید افروز عالم (سکتا) شامل ہیں ۔ اسی طرح سی پی آئی ایم ایل کے امیدوار جناب محبوب عالم نے (بالرامپور) سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس اعتبار سے بہار اسمبلی میں 24 مسلم ارکان اسمبلی پہونچ چکے ہیں جو کہ مجموعی تعداد کی تقریباً 10 فیصد ہوتے ہیں ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے جن مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے تھے ان میں ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا جبکہ مجلس نے 6 امیدوار میدان میں اتارے تھے جن میں 5 مسلم امیدوار تھے لیکن تمام 6 امیدوار شکست سے دوچار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT