Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / بہار اسمبلی کی 150 نشستوں پر مقابلہ کرنے شیوسینا کا اعلان

بہار اسمبلی کی 150 نشستوں پر مقابلہ کرنے شیوسینا کا اعلان

پٹنہ ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے زیرقیادت حکمران این ڈی اے کی ایک حلیف جماعت شیوسینا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اپنے بل بوتے پر بہار کے انتخابی میدان میں اتر رہی ہے ۔شیوسینا نے جس کا بہار میں زیادہ اثر و رسوخ نہیں ہے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ’’نقل مقام‘‘ کرنے والوں کے بارے میں اس کا امیج دراصل حریفوں کے جھوٹے پروپگنڈہ کا نتیجہ ہے ۔ شیوسینا کے قومی سکریٹری سنجے راوت نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا جو بی جے پی سے اتحاد کے ساتھ مہاراشٹرا کی حکومت میں شامل ہے بہار کے 150 اسمبلی حلقوں میں تنہا مقابلہ کرے گی جہاں بی جے پی کے زیرقیادت اتحاد کو نتیش کمار کے زیرقیادت عظیم سیکولر اتحاد سے سخت مقابلہ درپیش ہے ۔ راوت نے بہاری عوام سے ان کی پارٹی کی بے رخی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ اس کے برخلاف مہاراشٹرا کے عوام کے اپنے بہاری ساتھیوں سے جذباتی وابستگی تعلقات ہیں اور بہاریوں کا ان کی حب الوطنی بہادری اور جدوجہد آزادی میں رول کے سبب اقتدار کرتے ہیں ۔ مہاراشٹرا میں بہاریوں پر مظالم کے الزامات کے بارے میں ایک سوال پر راوت نے اپنے جواب میں ان الزامات کو مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ ممبئی یا مہاراشٹرا کے کسی بھی حصہ میں شیوسینا یا اس کے کارکنوں کی جانب سے بہاریوں کو نشانہ بنانے کی ایک مثال بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہار کے چند سیاستدانوں نے اپنی ریاست کی ترقی پر توجہ دینے کے بجائے یہ افواہیں پھیلاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا نے ہندوتواکے ایجنڈہ کے مطابق بہار میں غربت کے خاتمہ ، روزگار اور ترقی کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT