Friday , August 18 2017
Home / دنیا / بہار انتخابات مودی کی آزمائش: امریکی تھنک ٹینک

بہار انتخابات مودی کی آزمائش: امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اعلیٰ سطحی تھنک سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کا خیال ہے کہ جاریہ ماہ ریاست بہار میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات وزیراعظم نریندر مودی کے لئے زبردست آزمائش ثابت ہوں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج (چاہے وہ جیسے بھی ہوں) کے اثرات نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی سیاست پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس جو یہاں کا ایک اعلیٰ سطحی تھنک ٹینک تصور کیا جاتا ہے، سے وابستہ اسکالرس ملن ویشنو اور سکشم کھوسلہ نے کہاکہ بہار کے ووٹرس کیا فیصلہ کرتے ہیں اس سے قطع نظر نتائج کے اثرات نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں محسوس کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بہار میں 12 اکٹوبر سے اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں اور 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ اس الیکشن کو مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی اب تک کی سب سے بڑی آزمائش تصور کیا جارہا ہے۔ اگر بی جے پی واضح اکثریت حاصل کرتی ہے تو اس سے مرکزی حکومت کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ کامیابی سے بی جے پی راجیہ سبھا میں اکثریت سے بھی قریب تر ہوجائے گی اور اس طرح 2016 ء اور 2017 ء کے ریاستی الیکشن میں اس کا موقف مضبوط ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT