Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / بہار انتخابات میں این ڈی اے کے زیادہ مسلم اور یادو امیدوار

بہار انتخابات میں این ڈی اے کے زیادہ مسلم اور یادو امیدوار

نئی دہلی ۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)  بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے زیادہ تعداد میں مسلم اور یادو امیدواروں کو انتخابات میں مقابلہ کیلئے اتارے گی ۔ بہار کے بی جے پی قائد سشیل کمار مودی نے جو چیف منسٹری کے عہدہ کے طاقتور دعویدار ہیں کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ نتیش کمار کے بی جے پی سے ترک تعلق اور آر جے ڈی اور کانگریس سے اتحاد کے بعد ریاست میں ترقی بہت مشکل ہوگئی ہے ۔ عوام نتیش کمار کے موجودہ فیصلوں کا اُس وقت کے فیصلوں سے تقابل کررہے ہیں جب کہ بی جے پی اُن کی شراکت دار تھی ۔ سشیل کمار مودی نے عظیم اتحاد کے اس دعویٰ کو بھی مسترد کردیا کہ اسے یادو رائے دہندوں کی ٹھوس تائید حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT