Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بہار انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں 53.32 فیصد رائے دہی

بہار انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں 53.32 فیصد رائے دہی

پٹنہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی 50 اسمبلی نشستوں کیلئے جو 6 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہیں، تیسرے مرحلہ کی رائے دہی میں 53.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ چیف الیکٹورل آفیسر اجئے وی نائیک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بکسر میں سب سے زیادہ 56.58 اور پٹنہ میں سب سے کم 51.82 فیصد رائے دہی ہوئی۔ آج کی رائے دہی میں بھی خواتین رائے دہندوں کی تعداد 54 اور مردوں کی 52.50 تھی۔ ایک 123 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے ضلع سارن کی تریا اسمبلی نشست کیلئے مرکز رائے دہی پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ دیگر نمایاں شخصیات جنہوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ان میں گورنر رام نائیک کووند اور ان کی بیوی سویتا، راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد ان کی بیوی رابڑی دیوی اور فرزند تیجسوی اور سینئر بی جے پی قائد سشل کمار مودی شامل تھے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اپنی ماں کے ساتھ ای رکشہ میں مرکز رائے دہی پہنچے۔ مرکزی وزیر برائے مملکت رام کرپال یادو موٹر سیکل پر ووٹ ڈالنے پہنچے۔ رائے دہی کا اختتام 10 حلقوں میں صیانتی وجوہات کی بناء پر 4 بجے شام اور باقی 40 حلقوں میں 5 بجے شام ہوا۔ بہار میں عظیم سیکولر اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان زبردست مسابقت ہے۔ وہ مزید رائے دہی کے مرحلے یکم ؍ نومبر اور 5 نومبر کو باقی 112 نشستوں کیلئے منعقد کئے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 8 نومبر کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT