Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / بہار انتخابی شیڈول کے اعلان پر لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کا اظہار مسرت

بہار انتخابی شیڈول کے اعلان پر لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کا اظہار مسرت

پٹنہ ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تواریخ کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ بھی انتخابی مقابلہ کیلئے مکمل تیار ہے۔ نتیش کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ریاست میں پانچ مرحلوں کے دوران رائے دہی کروائی جائے گی ۔ ہم کو انتخابی تواریخ کا انتظار تھا۔ ان کی حکومت انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گی ۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ صرف بہار کیلئے انتخابات نہیں ہے بلکہ پورے ملک کیلئے انتخابات ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آر جے ڈی جنتادل یو اور کانگریس کا سیکولر اتحاد کامیاب ہوگا۔ بی جے پی کا اصلی روپ بھی بے نقاب ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT