Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / بہار انتخابی نتائج مرکز کیلئے بیداری کا پیغام

بہار انتخابی نتائج مرکز کیلئے بیداری کا پیغام

سرینگر ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابی نتائج مرکزی حکومت کیلئے بیداری کا پیغام ہیں ۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے یہ شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اپنا طرز کارکردگی انتخابی ناکامی کے بعد تبدیل کردے گی، ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار انتخابی نتائج صرف فرقہ پرست طاقتوں یا انتشارپسند سیاست کا جواب نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کو جاگ جانے کا پیغام بھی ہیںکیونکہ اس کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے قائد نے جو اننت ناگ کے دورے پر تھے تاکہ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کے کنونشن میں شرکت کرسکیں ، کہا کہ عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اور وزیراعظم کے انداز کارکردگی میں بھی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جس انداز میں وزیراعظم کارکرد ہیں اور بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران جس طرح انھوں نے 30 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا وہ قطعی نامناسب تھا ۔

TOPPOPULARRECENT