Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / بہار فرضی ٹاپرس گھپلے کا اہم ملزم بچہ رائے کا پولیس ریمانڈ

بہار فرضی ٹاپرس گھپلے کا اہم ملزم بچہ رائے کا پولیس ریمانڈ

پٹنہ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پٹنہ کی ایک عدالت نے بہار فرضی ٹاپرس معاملہ کے اہم ملزم ڈاکٹر امت کمار عرف بچہ رائے کو آج پوچھ گچھ کیلئے دو دنوں کے پولیس ریمانڈمیں دے دیا۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اوم پرکاش کی عدالت میں فرضی ٹاپر س گھپلہ کے اہم ملزم بچہ رائے کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔عدالت نے مسٹر رائے کو اتوار کی دوپہر تک کے لئے پولیس ریمانڈ میں دینے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ بہار فرضی ٹاپرس گھپلہ کا انکشاف ہونے کے بعد ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ کے کرتپور میں واقع وشنو رائے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امیت کمارکو پولیس نے 11 جون کو حاجی پور میں گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT