Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / بہار میں آندھی اور طوفان سے 15 افراد ہلاک

بہار میں آندھی اور طوفان سے 15 افراد ہلاک

PATNA, MAY 9 (UNI):- A tree uprooted roadside near Gandhi Maidan as a strong wind storm hit in Patna on Tuesday. UNI PHOTO-4U

یو پی میں بجلی گرنے سے 2 بچے اور ان کی مائیں ہلاک ، ملک میں گرمی کی لہر جاری
نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آج صبح بہار میں آندھی اور طوفان سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جھلسادینے والی گرمی ملک کے دیگر کئی علاقوں میں معاملات زندگی کو متاثر کرتی رہی ۔ گرمی کی لہر نئی دہلی میں بھی جاری ہے ۔ شہر کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 درجہ سیلسیس تھا ۔ پوری ریاست بہار میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئی ۔ آج صبح ریاست میں آندھی اور طوفان سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ لکھی سرائے ، اورنگ آباد ، مدھو بنی ، بیگوسرائے ، اضلاع میں سے ہر ایک میں دو افراد اور پٹنہ ، نالندہ ، پورنیا ، دربھنگا ، سوپوال ، اراریا اور مونگیر اضلاع میں ہر ایک میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔ بارش اور آندھی سے کھڑی فصلیں اور مکانات تباہ ہوگئے ۔ درخت کم از کم 11 اضلاع میں جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کو 4 لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز رفتار آندھی اور طوفان آیا ۔ اطراف و اکناف کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ آندھی سے کچے مکانوں کے چھت اڑگئے ۔ ضلع دیوریا کے دیہات امونی میں بجلی گرنے سے دو بچے اور ان کی مائیں ہلاک ہوگئیں۔ پنجاب اور ہریانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے ۔ دن کا درجہ حرارت مدھیہ پردیش ، گجرات ، ودربھا اور کرناٹک کے اکثر علاقوں میں معمول سے زیادہ رہا ۔
پنجاب کا گرم ترین شہرحصار 45.6 درجہ سیلسیس کے ساتھ جو معمول سے 5 درجہ زیادہ رہا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT