Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / بہار میں اسکولی طلبہ نے جن شتابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کیا، سات افراد زخمی

بہار میں اسکولی طلبہ نے جن شتابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کیا، سات افراد زخمی

لکھی سرائے۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے داناپور ریل ڈویژن کے کیول۔ مقامہ ریلوے سیکشن پر ٹرین روکے جانے سے ناراض اسکولی طلبہ نے آج جن شتابدی ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کیا جس میں سات مسافر زخمی ہو گئے ۔ ریلوے پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ 12024 پٹنہ ہاوڑہ جن شتابدی ایکسپریس پر سوار میٹرک کے امتحان دینے والے امیدوار طلبہ ڈمری ہالٹ پر ٹرین کو دیر تک روکے جانے سے ناراض ہو گئے اور پتھراؤ کیا جس میں سات مسافر معمولی طور پر زخمی ہو گئے ۔ جن شتابدی ایکسپریس کو اس سے قبل میں بڑہیا اسٹیشن پر ایک گھنٹہ روک دیا گیا تھا جبکہ ان دونوں جگہوں پر اس ٹرین کا اسٹاپ نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بعد میں ٹرین کو ڈمری ہالٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے ۔ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسی ٹرین سے بھیج دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT