Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بہار میں آتشزدگی، ایک ہلاک، 106 مکانات تباہ

بہار میں آتشزدگی، ایک ہلاک، 106 مکانات تباہ

بھاگلپور 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع بھاگلپور میں آج پیش آئے علیحدہ آتشزدگی واقعات میں ایک ننھا زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ 4 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں اور 106 مکانات خاکستر ہوگئے۔ ایڈیشنل کلکٹر بھاویش مشرا نے کہاکہ موضع کمیتا ۔ نوتولیا میں مہیب آتشزدگی نے 100 مکانات کو نیست و نابود کردیا جو زیادہ تر جھونپڑیوں کی طرز کے تھے۔ اِس واقعہ میں 18 ماہ کا لڑکا فوت ہوا۔ ایک دیگر واقعہ میں موضع تلک پور میں 6 مکانات جل گئے۔ دونوں جگہ آگ باورچی خانے سے شروع ہوئی اور آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی۔ لاکھوں روپئے مالیت کی املاک تباہ ہوئیں جہاں بچاؤ اور راحت کاری کا کام جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT