Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / بہار میں ایم ایل سی کے فرزند راکی یادو گرفتار

بہار میں ایم ایل سی کے فرزند راکی یادو گرفتار

منورما دیوی کو جے ڈی یو نے چھ سال کیلئے پارٹی سے معطل کردیا
گیا 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی کے فرزند راکیش رنجن یادو عرف راکی یادو کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرلیا گیا ۔ راکی یادو نے ہی مبینہ طور پر ایک 20 سالہ نوجوان کو بہار میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب اس نے راکی کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تھا ۔ یہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا تھا اور اس وقت سے عوامی برہمی پیدا ہوگئی تھی ۔ نتیش کمار حکومت کو اس واقعہ پر تنقیدوں کا سامنا تھا اور ایم ایل سی کے خلاف کارروائی کے مطالبے کئے جا رہے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے فرزند کو بچایا تھا ۔ جے ڈی یو نے منورما دیوی کو پارٹی سے چھ سال کیلئے معطل کردیا ہے ۔ جے ڈی یو کے بہار یونٹ کے صدر بششٹھا نارائن سنگھ نے کہا کہ ہم نے منورما دیوی کو چھ سال کیلئے معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منورما دیوی کے گیا کے مکان سے بیرونی شراب کی 18 بوتلیں دستیاب ہونے کے بعد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کل یہاں راکی یادو کی تلاش میں دھاوا کیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد سے مسلسل فرار راکی یادو کو بودگھ گیا پولیس اسٹیشن حدود میں کل صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے والد کے مکسر پلانٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ راکی یادو کو مقامی عدالت کی جانب سے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ پولیس نے تفتیش کیلئے راکی یادو کی تحویل طلب نہیں کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT